تازہ ترین

کسی ڈیل کے ذریعے رہائی حاصل نہیں کروں گا، سعد رضوی

سعد رضوی نے کہا ہے کہ قانونی طریقے سے گرفتار ہوا قانون کے مطابق چلوں گا،وہ ضمانت کے لئے اپنے وکلاء سے قانونی معاونت حاصل کریں گے۔ سربراہ مذاکراتی ٹیم حامد رضا کا بیان

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو گرفتار کیا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ ان مظاہروں میں ملکی املاک کو نقصان بھی پہنچا۔ سعد رضوی نے کسی بھی ڈیل کے نتیجے رہا ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کسی ڈیل کے ذریعے رہائی حاصل نہیں کروں گا۔
سعد رضوی نے کہا ہے کہ قانونی طریقے سے گرفتار ہوا قانون کے مطابق چلوں گا۔سعد رضوی ضمانت کے لئے اپنے وکلاء سے قانونی معاونت حاصل کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعد رضوی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ حامد رضا نے کہا کہ سعد رضوی ضمانت کے لئے اپنے وکلاء سے قانونی معاونت حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علماء کے وفد نے سعد رضوی سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق علماء کے وفد نے سعد رضوی سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جبکہ علمائے کرام کا کہنا تھاکہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ہی ملک کا نقصان ہوا لہٰذا ملک میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ‎علماء نے سعد رضوی کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا جس میں مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے۔ علمائے کرام نے سعد رضوی سے اپیل کی کہ ‎لاہور کا دھرنا ختم کیا جائے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ سعدرضوی اور علماء کے وفد کے درمیان 5 گھنٹے مذاکرات ہوئے جبکہ مذاکراتی ٹیم نے افطاری بھی سعد رضوی کے ساتھ جیل میں کی۔ جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کی علی الصباح ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?