اہم خبریں

کوئٹہ دھماکہ، صدر مملکت اور وفاقی وزراء کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وفاقی وزراء نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وفاقی وزراء نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مُلک دشمن عناصر پاکستان کا امن و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کارروائی کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔

صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

اسکے علاوہ فاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دشمن پاکستان میں امن و استحکام کی فضا کو خراب کرنا چاہتا ہے، دشمن کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی ہے، آئندہ بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے سیرینا چوک میں دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکہ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت متعدد افراد کے زد میں آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے دھماکہ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیرینا چوک کے قریب دھماکہ میں ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?