کورونا وائرس

کورونا بے قابو ہو گیا ، مزید 146 اموات ہو گئیں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4696 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں جس کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 146 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان میں 22 ہزار 369، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 75 ہزار 498 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام آباد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور آزاد کشمیر میں 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 20 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 93 ہزار 692 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 92 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020ء کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?