صحتکورونا وائرس

کورونا ویکسین سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی، عالمی ادارہ صحت

صل امتحان ویکسین کی منصفانہ تقسیم ہے،سربراہ ڈبلیو ایچ او (فوٹو : فائل)

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم غیبریسس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہوجائے گی تاہم ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خوشخبری سنائی کہ کورونا سے لڑنے کیلیے ہمیں ایک ویکسین کی اشد ضرورت ہے اور اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کی امید ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد اس کی منصفانہ تقسیم کے لیے یکجہتی اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ ویکسین کی رسائی ہر ایک شخص تک ممکن بنانے کے لیے جدید سائنسی اور سماجی ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?