تازہ ترین

کورونا کا پھیلاؤ ، پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی

کورونا صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے ، مزید سخت اقدامات کیلئے تیاری کی جا رہی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 اپریل2021ء ) عالمی وباء کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا صورت حال کے پیش نظربھارت سے آمد و رفت پر پابندی ہے ، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے لاگو ہے ، جس پر مکمل عمل ہو رہا ہے ، اگر کورونا صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے ، مزید سخت اقدامات کیلئے تیاری کی جا رہی ہے
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے ، جہاں عالمی وباء سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 3 ہزار 285 افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ، بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور 2 لاکھ ایک ہزار 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری طرف عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے باعث حالیہ دنوں میں امریکی سفارتی عملے میں ملازمت کرنے والے 2 مقامی افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے جب کہ سفاتی عملے کے 100 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بھارت میں امریکی سفارتی عملے کی موت کہاں واقعے ہوئی اور کس جگہ سفارتی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ اس وقت امریکہ مختلف بھارتی شہروں میں مجموعی طور پر پانچ قونصل خانے اور دارالحکومت نئی دہلی میں ایک سفارت خانہ چلا رہا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?