کشمیر

کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری سول آبادی نشانے پر 4خواتین سمیت 6افراد زخمی پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ڈونگی( این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری سول آبادی نشانے پر 4خواتین سمیت 6افراد زخمی پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں چتر ، بھینسہ گالہ ، ججوٹ بہادر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے اتوار کی شام سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے شبنم بی بی زوجہ ظہیر ، زدیبہ بی بی دختر ظہیر ، عادل حسین ولد محمد حنیف ، ملک پرویز ولد محمد دین ، سیم اختر زوجہ ملک محمود ، محمد جاوید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا ادھر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?