انٹرٹینمنٹہیومن رائیٹس

یشمہ گل کا جانوروں کے حقوق کیلئے احتجاج کا اعلان

اہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ یشمہ گل نے جانوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یشمہ گل نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جانوروں کی حالت سے متعلق معلومات لیں، ان کا جائزہ لیا اور پانی بھی دیا۔ اداکارہ نے جانوروں کی قابل رحم حالت دیکھ کرافسوس کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا اور ٹولنٹن مارکیٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں موجود جانور زخمی اور بیمار ہیں، ان کو یہاں سے نکالا جائے، یہ جگہ جانوروں کیلئے جہنم ہے۔

اداکارہ نے ٹولنٹن مارکیٹ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر ارمینا خان نے ان کی حمایت میں ٹولنٹن مارکیٹ بند کرنیکا مطالبہ دہرایا، اداکاروں نے جانوروں کی حالت زار کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

واضح رہے کہ یشمہ گل جانوروں کے حوالے سے خاصی حساس واقع ہوئی ہیں اور اپنے پالتو کتے کے علاوہ دیگر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?