انٹر نیشنل

روس کی سربراہی میں آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کامیاب، جنگ بندی کا اعلان

ماسکو: آرمینیا اور آذربائیجان کے سفارت کاروں نے روسی وزیر خارجہ کی سربراہی میں 10 گھنٹے کی بات چیت کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرجی لیوروو نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں اور آج دن 12 بجے سے سیز فائر پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوپہر 12 بجے کے بعد عملاً سیز فائر کے دوران دونوں ممالک قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ کریں گے، اس عمل کی تکمیل کے بعد متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ کے تصفیے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیں : آرمينيا اور آذربائيجان جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر رضامند

گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمینیا اور آزربائیجان نے صدر میلادیمیر پوتن اپیل پر کی جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  آرمينيا اور آذربائيجان کی افواج آمنے سامنے، مسلح جھڑپ میں 23 ہلاکتیں

واضح رہے کہ 27 ستمبر سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی فوجی جھڑپوں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Open chat
Need help ?