طاہر اشرفی کو علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے کیوں ہٹایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات کے اگلے روز ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اورجاویدلطیف پر مقدمے پربات کی اورطاہر اشرفی پردباؤ ڈالاگیا کہ معاملہ علما بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے تاہم طاہراشرفی کا مؤقف تھاکہ علما بورڈ کو غیر سیاسی رکھا جائے۔

ذرائع طاہر اشرفی کے مطابق عمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں