پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

اوکاڑہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکا نے بجی نیوز چینل کا ڈرون کیمرہ پکڑ کر توڑ دیا۔

لانگ مارچ اوکاڑہ پہنچا تو کوریج کرنے والے نجی نیوز چینل کے ڈرون کیمرے کو پارٹی کارکنان نے پکڑ کر لیا۔ کارکنان نے ڈرون کیمرہ توڑ کر رپورٹر کے حوالے کر دیا۔ کارکنوں نے کنٹینر کے پاس جانے پر ڈرون کیمرہ پکڑا۔

شرکا سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے، غلطی سے یا پتہ نہیں جان بوجھ کر ایک نجی چینل کا ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا۔

یہ واقعہ اوکاڑہ بائی پاس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوئیں تھیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ٹانکے آئے

ادھر آصفہ بھٹو نے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے

آصفہ بھٹو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، مس زنیرہ اور مسٹر بابر کی جانب سے بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر ان کی شکر گزار ہوں، ڈرون لگنے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے لیے مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں