عمران خان کے وہ انٹرویو دیکھو لو اس وقت یہی بولا تھا بھگانے میں مدد کرسکتے ھے اڈے کھبی نہیں 😁
افغانستان سے امریکی فوجیوں ، سفارتی عملے سمیت ہزاروں افراد یورپ و امریکہ جانے کے لئے پاکستان کا راستہ و ایئر لائن استعمال کر رہے ہیں ، اس دوران وہ اسلام آباد و کراچی کے ہوٹلوں میں قیام بھی کر رہے ہیں –
اس خبر کو لے کر تربوز جتنے سروں میں انگور جتنا دماغ رکھنے والے افراد بلا وجہ حکومت پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں اور کچھ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا تھا ، اب انکو اپنے ہوٹلوں میں رکھ رہا ہے –
اقوام متحدہ کے قیام کے بعد ، جنیوا اکارڈ میں تمام دنیا جنگ و امن کے کچھ اصولوں پرمتفق ہوئی، پاکستان بھی اقوام عالم سے لین دین رکھتا ہے ، کچھ عالمی تقاضے ہوتے ہیں ، ایمرجنسی میں دنیا کا کوئی ملک کسی مسافر کو تحفظ دینے سے انکار نہیں کر سکتا ، مثال کے طور پر اگر پاکستان کے مسافر ہوائی جہاز کو انڈیا میں ایمرجنسی لینڈ کرنا ہو تو انڈیا انکار نہیں کر سکتا ، اسی طرح سے پاکستان پر بھی یہ عالمی قوانین لاگو ہوتے ہیں ، اس کے علاوہ عمران خان کئی بار واشگاف الفاظ میں کہہ چکا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ افغانستان میں امن کے ساتھی ہیں, جنگ میں پارٹنر نہیں بنیں گے –
عمران خان کی بدقسمتی کہہ لیں کہ دنیا کے جاہل ترین مخالفوں سے اسکا واسطہ پڑ گیا ہے جو عالمی سفارتکاری کے حروف ابجد سے بھی واقف تک نہیں !
یاد رکھیں پاکستان سلامتی کونسل کا رکن مالک ہے جس کی بنیاد پر افغان سے انخلا کرنے والوں کو محفوظ عارضی پناہ دینے کا پابند ہے۔
تاکہ وہ لوگ اپنے ملک جا سکے جن لوگوں نے کبھی بیرون ملک سفر کیا ہے خاص کر یورپ تو مثال کے طور اگر اپ ترکش ائیرلائن میں سفر کر رہے تو اسلام اباد سے پرواز کے بعد اس کا اگلا ہدف استمبول ہو گا جہاں کچھ گھنٹے انتظار کے بعد وہاں سے اگلی پرواز اپ کی حقیقی منزل کی جانب روانہ ہوتی ہے ،یہ پاکستان میں ان کا عارضی قیام ہے یہاں سے وہ اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گے اور اس تمام معاملے کو ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا
لہذا عناصر کسی بھی قسم کے پروپگینڈے سے باز رہے
کوئی اتنا اعلی پروٹوکول نہیں دیا گیا اسلام آباد کے تھرڈ کلاس ہوٹلوں میں روم کرائے پر لے کے دیے گئے جن کے اخراجات بھی یہ خود کرے اس کو بولتے ہیں کہ مار مار کے منہ چومنا