پولیس کانسٹیبل نے شہدائے پولیس لیگ، مظفرآباد سپر لیگ اور کشمیر سپر لیگ اور ریڈیو پاکستان میں بحیثیت اردو کمنٹیٹر اپنی پہچان بنا لی

آزادکشمیر پولیس میں احمد کاظمی نام کا ایک ایسا کنسٹیبل جو تعلیمی لحاظ سے
ایم ایس سی اکنامکس، ایم اے اردو اور بی ایڈ کوالیفائیڈ ہے۔
سال 2013 میں مظفرآباد کے کوٹے پر محکمہ پولیس میں میرٹ نمبر 01 پر آ کر بطور کسٹیبل بھرتی ھوا۔ بعد ازاں پولیس ٹریننگ سکول سے بھی ٹریننگ مکمل کرتے ھوئے آل راؤنڈ سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ دوران سروس پولیس ٹریننگ سکول، لائن ہیڈکوارٹرز اور سٹرائیکنگ فورس میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ کنسٹیبل مزکور جو محکمہ پولیس میں بھرتی سے قبل ایک بہترین سپورٹس مین کی حیثیت سے پہچانا جاتا تھا نے بھرتی ہو جانے کے بعد بھی کھیلوں سے اپنا رشتہ قائم رکھتے ہوئے فارغ اوقات میں کرکٹ میچوں پر اردو رننگ کمنٹری شروع کر دی اور رمضان ٹورنامنٹ ، شہدائے پولیس لیگ، مظفرآباد سپر لیگ اور کشمیر سپر لیگ وغیرہ میں بحیثیت اردو کمنٹیٹر اپنی پہچان بنا لی اور اتنا پاپولر ہوا کہ اس کو پاکستان کے سب سے بڑے ریڈیو نیٹ ورک سنو ایف ایم (89.4) کی انتظامیہ نے کشمیر پریمئر لیگ میں بطور کمنٹیٹر سلیکٹ کر لیا۔کے پی ایل میں کنسٹیبل احمد نے انٹرنیشنل کمنٹیٹرز کے ساتھ کمینٹری کے جوہر دکھاتے ہوئے خوب پزیرائی حاصل کی ۔ احمد کاظمی محکمہ پولیس کا ایک قابل فخر روشن ستارہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں