مجھے بیٹی نہیں صرف بیٹا چاہیے “تمہارے لیے میری جان حاضر ہے یہ ایک الفاظ آپ نے بہت دفعہ سنے ہوں گیں کہ آپ کے لیے میری جان حاضر ہے ہم بھی کہی بار کہہ دیتے کسی پیار والے کو لیکن اسکی عملی مظاہرہ 100 میں سے 1%ہوتا نظر آئے گا ایسے ہی میری زندگی میں بھی ہے لیکن انکل الطاف کی محبت اور انکی فیملی کا پیار مجھے اس بار اس الفاظ کو عملی طور پر پورا کرنے کے پاس پاس لے گیا لیکن پھر خونی بیٹی کے رشتے نے میری یہ خواہش پوری نہ ہونے دی انکل الطاف کئی عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اللہ کی توفیق سے اور آقا کے نعلن پاک کے صدقے سے کافی شفا پا چکے ہیں لیکن فیملی کے اصرار پر یہ فیصلہ ہوا کہ ہمیں رسک نہیں لینا ترکی سے liver Transplant کروائیں گیں اب فیصلہ ہوا فیملی میں انکل کی بیٹی نے کہا میں اپنے باپ کو اپنا جگر دونگی مجھے اس وقت تک پتا نہیں تھا کہ یہ فیصلہ ہوا ہے جیسے ہی مجھے پتا تو میں اپنی فیملی کہ ساتھ انکل کے گھر گیا کہ آپ مجھے اپنا بیٹا کہتے ہیں تو بیٹے کہ ہوتے بیٹیاں پہل نہیں کرتی آپ نے جو کچھ میرے لیے کیا انگلینڈ میں میں اکثر کہہ چکا ہوں کہ اللہ کے بعد میرے ماں باپ کی دعاؤں کے بعد یہ فیملی ہے جس نے مجھے بنایا تو میں وہ آپکا احسان تو نہیں دے سکتا لیکن اپنا جگر دے سکتا ہوں اور اسکا میرے پر آپکا حق ہے میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں گھر کسی کو بتا کر بھی نہیں آیا کہ میں یہ کام کرنے جا رہا ہوں میری بیوی کو بھی نہیں پتا تھا کہ اچانک میں نے انکل کی ساری بیٹیوں کو فیملی کو بیٹھا کر کہا کہ میں اپنا جگر آپکو دونگا پھر آپکی بیٹی کی باری آئے گی لیکن وہ لوگ جو کہتے ہیں بیٹیاں نہیں بیٹے چاہیے خدا کی قسم میں نے بڑا کہا 3دن مناتا رہا کہ آپ رہنے آپ کے 3 چھوٹے بچے ہیں خدا کی قسم میں نے باپ کی اس بیٹی کے چہرے پر ایک منٹ کے لیے بھی ڈر نہیں دیکھا مسکراہٹ کہ جیسے سب بلکل نارمل ہو دیکھ کر میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے مجھے 2بیٹیاں دی ہیں میں اپنے دل کی خواہش پوری نہ کر سکا بیٹی جگہ لے گئی آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ کل انکل الطاف کا آپریشن ہے آپ سب احباب انکو دعا میں یاد رکھیے گا اللہ پاک آقا کے نالعین پاک کا صدقہ انکل الطاف کو شفائے کاملہ عطا فرمائے