جدون ہاؤس ، جناح آباد ایبٹ آبادمرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) ملک صفدر اعوان کی ایبٹ آباد اور حویلیاں کینٹ سے جیتنے والے ممبران کینٹ بورڈ کو مبارکباد دینے عنایت اللہ خان کی رہائش گاہ جدون ہاؤس آمداس موقع پر کیپٹن (ر) ملک صفدر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پر انتہائی مشکل وقت ہونے کے باوجود اتنی زیادہ تعداد میں سیٹیں جیت جانا عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان اور نوازشریف سے محبت کا واضع ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد اور خصوصاً حویلیاں کی سیٹ پر جیتنے والی ” کوک” کا اثر پورے پاکستان میں پہنچے گا اور اسکی ابتدا ہو چکی ہے ، آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن مشکل وقت میں قربانی اور ساتھ دینے والے کارکنان اور عہدیداران کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گیاس موقع پر ضلع صدر ایبٹ آباد ملک مہابت اعوان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون ، جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی ، تحصیل صدر شوکت ہارون خان ، صدر حویلیاں کینٹ بابر خان جدون ، محمد نبیل عباسی ، چیئرمین حویلیاں کینٹ سردار سید اکثر خان ، رحمت خان تنولی ، جنرل سیکرٹری کینٹ یاسر محمود تنولی ، ظہیر احمد عباسی ، چوہدری ساجد حسین ، ملک حفیظ ، مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کینٹ سے جیتنے والے امیدوار سردار ذوالفقار علی بھٹو گوجر ، دلاور خان جدون ، نبیل اشرف تنولی ، فقیرا خان ، واجد خان جدون سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز موجود تھے