پھول جیسے معصوم بچوں کو مسل کر ظلم و بربریت کی تاریخ لکھنے کی ناپاک اور مجرمانہ کوشش کی جسے قوم کبھی نہیں بھولے گی سردار خادم حسین طاہر

اسلا م آباد( زی این این )ممتاز سیاسی رہنما سردار خادم حسین طاہر نے کہا ہے کہ 16دسمبر سقوط ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے پاکستان سے غداری کرنے والوں کو تاریخ نے معاف نہیں کیا چناچہ سقوط ڈھاکہ کے اہم کردار اپنے بدترین انجام سے دوچار ہوئے

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1971کی نااہل سول حکومت کی حماقتوں کے باعث ڈھاکہ فال جیسا سانحہ پیش آیا انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے ذمہ داروں شیخ مجیب الرحمن، اندراگاندھی اور ذوالفقار علی بھٹو کا انجام سب کے سامنے ہے یہ مکافات عمل ہے پاکستان لاکھوں شہدا کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا لیکن بدقسمتی سے جمہوریت کے علمبرداروں نے ملک کو بری طرح سے دونوں ہاتھوں سے لوٹا یہی وجہ ہے کہ آج بنگلا دیشن کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں مضبوط ہے کسی بھی حکمران نے ملک کے لئے نہیں سوچا بلکہ اقتدار سے مال بنانے کے لئے حاصل کیا جاتا رہا اور لوٹو اور بھاگوکی پالیسی ہر حکمران کی ترجیحات میں شامل رہی آج بھی پاکستان میں بسنے والے نام نہاد صحافی دانشوراور سیاستدان ملک کے خلاف بولتے ہیں پاک فوج کے خلاف لکھ کر اور بول کر کہتے ہیں کہ اس ملک میں سچ نہیں بولا جا سکتا حالانکہ یہ لوگ رااور سی آئی اے سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف بولتے ہیں پاکستان بے شمار نعمتوں سے مال مال ہے صرف ایماندار حکمرانون کی ضرورت ہے بد قسمتی سے 10سے 15لاکھ روپے تنخواہ لینے والے بعض ججز جنہوں نے لندن میں اپنی جائیدادیں بنا رکھی ہیں وہ بھی پاکستان کے اداروں کے خلاف بولتے ہیں انہوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے آج ہی کے دن 16دسمبر 2014کو پھول جیسے معصوم بچوں کو مسل کر ظلم و بربریت کی تاریخ لکھنے کی ناپاک اور مجرمانہ کوشش کی جسے قوم کبھی نہیں بھولے گی دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا جن کے ہاتھ ان معصوم کے خون سے رنگے ہیں سقوط ڈھاکہ کی طرح اس سانحہ کے پیچھے بھی بھارت کے مکرو عزائم شامل تھے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان آج ایک ایٹمی طاقت ہے کوئی بھی قوت سقوط ڈھاکہ جیسی تاریخ دھرانے کی جرت نہیں کر سکتی بھارت جیسے مکار دشمن بھی ایٹمی پاکستان سے خائف ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کے باوجود اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں وہ پاکستان کے سچے وفا دار ہیں مقبوضہ کشمیر ضرورآزادی سے ہمکنار ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں