کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی کا معاملہ
امریکا کے مختلف شہروں میں بھارتی اقدام کیخلاف احتجاج
سان فرانسسکو، سیئٹل اور نیویارک میں احتجاجی مظاہرے
احتجاجی مظاہروں میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک
لاہور میں دو کمسن بھائی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے
پولیس کےمطابق فاروق گنج میں 8 سالہ حمزہ نےکھڑکی سےلوہےکاپائپ باہرنکالا تو وہ بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا، کرنٹ لگنے سے حمزہ گر پڑا جب کہ اس کا بھائی نوراوربہن ارباب نے اسے بچانےکی کوشش کی تاہم بھائی کو بچانے کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے نوربھی زندگی کی بازی ہار گیا
نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیک نیوز پر آرڈیننس حق کی آواز دبانے کا ایک اور ذریعہ ہے، عوام گھبرا گئے ہیں، اب عمران خان کے گھبرانے کے دن ہیں، عدم اعتماد کے بعد ناکام سیٹ اپ کا حصہ بننے کے بجائے عوام کے پاس جانا چاہیے۔
سندھ میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں، پیپلزپا رٹی وفاقی حکومت کیخلاف ستائیس فروری کو میدان میں اترے گی جبکہ تحریک انصاف سندھ حکومت کیخلاف چھبیس فروری کو گھوٹکی سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ۔