آباسین یونیورسٹی اسلام آباد مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد تقسیم انعامات ۔

اسلام آباد (زی این این) اباسین یونیورسٹی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ لٹریری سوسائٹی (ڈومین قرآت و نعت) کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد کیا ۔

جس میں کم و بیش تیس طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔مقابلے کا مقصد آج کل کے اس پر فطن دور میں طلبہ وطالبات کے اندر اللہ اور اسکے نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا کرنا تھا ۔ مقابلے میں بطور منصف قرآت حافظ سلطان علی اور منصف نعت حافظہ عاطرہ محسن نے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے۔مقابلہ حسن قرآت میں حافظہ بشریٰ زرمش نے اول، محمد عثمان نے دوم اور فاطمہ احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلہ حسن نعت میں محمد ابرار نے اول،سفیان رازق نے دوم اور سیدہ رابیل کاظمی نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والوں کو یونیورسٹی کی طرف سے سرٹیفکیٹس لٹریری سوسائٹی کے ایڈوائزر سید مدرب کاظمی اور جیتنے والوں کو شیلڈز منصفین قاری حافظ سلطان علی اور نعت خواں حافظہ عاطرہ محسن نے پیش کر کے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔

مقابلہ کے اختتام پر سوسائٹی قرآت و نعت کے نائب صدر محمد حسنین شبیر نے تمام آرگنائزر،اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور مقابلہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تمام طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں