وزیراعظم کسی اہم تعیناتی کا فیصلہ کرسکتے ہیں

اسلام آباد : سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں ، کسی اہم تعیناتی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں دونوں طرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں،نہ حکومت کے ساتھ جانے کا اعلان کر رہے ہیں نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ۔
اتحادی ساڑھے تین سال حکومت کا حصہ رہے، وزارتیں بھی لیں،عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جا رہے ہیں،اللہ کرے ایسا نہ ہو تو تاہم خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم اہم تعیناتی کا فیصلہ کر سکتے ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہا۔آج اسپیکر نے کسی کی بات نہیں سنی اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا، اُس سے اگلے پیر تک وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی پتہ نہیں رہ گیا کہ وہ کوئی بہت بڑا اعلان کر دیں جس سے ہلچل مچ جائے،شیخ رشید نے بھی اس طرف اشارہ کیا کہ کسی اہم عہدے کی تعیناتی کر دی جائے یا پھر اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شامل ہو جائے۔
۔دوسری جانب مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کا جلسہ سب سے بڑا سرپرائز ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعوان نے کہاکہ کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہونے کی سیریز شروع ہو رہی ہے ،آج کے دن کپتان نے ورلڈ کپ جیتا تھا،سرپرائزز کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی سیٹ پر پر اراکین ووٹ دینے کے پابند ہیں ،کوئی اور پارٹی جوائن کرن ے کی ڈس کوالیفکیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں لکھا ہے جو ڈائریکشن کسی پارلیمانی پارٹی کا سربراہ دیگا اسکی خلاف ورزی کرنے والا نااہل ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے سمیع اللہ بلوچ کے مقدمے میں تاحیات نااہلی کا جواب دے رکھا ہے،آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی،پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ دینے والا تاحیات نااہل ہوگا،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں