اسلام آباد: جھولا گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں دربار پیر چن شاہ پر لگنے والے میلے میں جھولا گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں

اسلام آباد میں چلنے والی تیز آندھی کے دوران جھولا گر گیا۔

جھولا گرنے سے ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اسلام آباد: جھولا گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی“ ایک تبصرہ

  1. مہنگائی کے اس دور میں عوام کو اپنا شعوری طور پہ کردار ادا کرنے کے لیے سنجیدہ ہونا پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں