ہوٹل مالک نے ہمسائے کے ساتھ حسن سلوک کی ایسی مثال قائم کر دی کہ لوگ اس کی تعریف پر مجبور ہو گئے

جدہ(زی این این )ایک ہوٹل مالک نے ہمسائے کے ساتھ حسن سلوک کی ایسی مثال قائم کر دی کہ لوگ اس کی تعریف پر مجبور ہو گئے۔ فیس بک پیج’ پاکستان ٹربیون ‘ پر اس ہوٹل کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو بند پڑا ہوتا ہے اوراس کے بند شٹر پر ایک بینر آویزاں ہوتا ہے جس پر ایک حدیث مبارکہ لکھی ہوتی ہے۔اس بینر پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث مبارکہ تحریر ہوتی ہے کہ ”جبریل امین مجھے پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کی اس قدر تاکید کرتے رہے کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ شاید پڑوسیوں کو بھی رشتہ داروں کی طرح وراثت میں شریک کر دیا جائے گا(بخاری و مسلم)۔“

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہوٹل کے ہمسائے میں ایک اور شخص نے نیا ہوٹل کھولا تھا جس پر اس پرانے ہوٹل کے مالک نے ایک دن کے لیے اپنا ہوٹل بند کر دیا تاکہ لوگ اس نئے ہوٹل پر جائیں اور اس کے کھانے سے لطف اندوز ہوں۔ اس نیک جذبے کے ساتھ اس شخص نے اپنا ہوٹل ایک دن کے لیے بند کیا اور دروازے پر مذکورہ حدیث مبارکہ آویزاں کر دی۔

اس پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس ہوٹل مالک کی تعریف کر رہے ہیں، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر سعودی عرب کی ہے۔ شایان علی نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ سعودی عرب کے لوگ اسی طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔“محمد یار خلیل نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”پتا نہیں کیوں، لیکن یہ پوسٹ پڑھ کر مجھے رونا آ گیا۔ اللہ اس آدمی پر کرم کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں