اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکرٹری کو بھی اسلام آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ہے۔
ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم جتنا اب بڑھ چکا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنیئر افسر کیساتھ بھی واردات ہوچکی ہے، میرے سیکرٹری شام کو واک کیلئے گئے تو انہیں بھی لوٹ لیا گیا۔