مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔
موٹروے پولیس نے شہر میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق رش کے باعث ٹریفک کا رخ نیشنل ہائی وے لوئر ٹوپہ کے مقام سے موڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔