آج کی 11 اہم ترین خبریں
6جنوری 2022
1۔وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی
2۔وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیاگیا۔ مرادعلی شاہ کا ہسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیاگیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا۔
3۔بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر داخلہ و احتساب مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
4۔حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کیلئے اصلاحات لے کر آئی۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت سول قانون میں اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران 3 سالہ دور حکومت میں نافذ کی گئی اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
6۔بلدیاتی قانون کیخلاف متحدہ کا دھرنا پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
7۔لاہور کے انارکلی بازار میں دہشت گردی کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری
8۔ملکی معیشت کی سمت کو درست کر دیا۔ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ہم نیخود ملتوی کرائی ہے۔ عالمی ادارے نے ہمارے کہنے پر 2 فروری تک توسیع کی، 26جنوری تک سٹیٹ بینک بل منظور کرانا تھا۔وزیر خزانہ شوکت ترین
9۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے قیام سے اب تک مجموعی طور پر 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، اس رقم میں سے 811 ارب روپے وفاقی و صوبائی حکومتوں، محکموں یا متاثرین کو واپس کر دیے گئے۔
10۔قیام پاکستان سے اب تک توہین مذہب کے الزام میں 89 شہریوں کو قتل کیا گیا.سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز
11۔کچھ سیاسی عناصر موجود ہیں، جو سازشیں کرتے ہیں، ہمیں اپنا کام جاری رکھنا ہے جبکہ 27 فروری کو نکلیں گے اسلام آباد میں جمع شدہ کچرے کو بھی صاف کریں گے۔بلاول زرداری