*مساوات اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا۔عوامی تحریک*
*پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب ملکی سلامتی کیلئے دعائیں*
*پر امن سیاسی جدوجہد سے ظالم اور استحصالی نظام کو بدلیں گے:خرم نواز گنڈاپور*
*پرچم کشائی کی تقریب میں بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان،جی ایم ملک وسینئر رہنماؤں کی شرکت*
اسلام أباد(14اگست 2021) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ قائد اعظم ؒ نے کتاب و سنت کے آفاقی اصولوں کے مطابق مساوات اور قانون کی حکمرانی کیلئے آزاد وطن کیلئے عظیم جدوجہد کی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔74سال گزر جانے کے بعد بھی وہ مقاصد حاصل نہیں ہو سکے جن کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔کرپشن اور اقربا پروری نے نظریہ پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور رہنماؤں و کارکنان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پر امن سیاسی جدوجہد کے ذریعے اس ظالم اور استحصالی نظام کو بدلا جائیگا اور ہر شہری پر انصاف،تحفظ،تعلیم اور صحت کی فراہمی کے دروازے کھولے جائینگے۔پرچم کشائی کی تقریب میں نائب صدر بریگیڈیئر (ر)اقبال احمد خان،مرکزی نائب صدر پی اے ٹی راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک،، نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، جواد حامد،سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ،صوفی مقصود احمد،حفیظ الرحمان خان و دیگر رہنماء و کارکنان نے شرکت کی۔