پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی اسلام آباد آمد سے متعلق مشاورتی اجلاس
اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی سیکریٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کی
اجلاس میں سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر اور جلسہ کمیٹی رہنماوں سے مشاورت
پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر سے انتظامات پر مشاورت، ذرائع
مارچ کے شرکا ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،کھانے کے انتظامات بھی کیے جائیں گے، فیصلہ
اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت ہر گزر گاہ پر کیمپ اور بینر آویزاں کیے جائیں گے، فیصلہ
عوامی مارچ : پیپلزپارٹی کا فیض آباد کی بجائے ڈی چوک پر پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ
لاہور : پیپلزپارٹی نے فیض آباد کی بجائے ڈی چوک پر پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے انتظامیہ سےڈی چوک پر جلسےکی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےعوامی مارچ کا رخ ڈی چوک کی طرف موڑنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے فیض آباد کی بجائے ڈی چوک پر پڑاو ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نےخط لکھ کرانتظامیہ سےڈی چوک پرجلسےکی اجازت مانگ لی جبکہ اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خط میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کاعوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، 8 مارچ کو ڈی چوک پرجلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس سےقبل پیپلزپارٹی نے فیض آباد پر جلسے کیلئے 3 دن کی اجازت مانگی تھی، جس پر انتظامیہ نے3 دن کی بجائےایک دن جلسہ کرنےکی اجازت دی تھی۔
خیال رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لودھراں اور ملتان میں والہانہ استقبال کیا گیا ، بلاول بھٹو نے خطاب میں وزیراعظم کو استعفے کے لیےپانچ دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔
پی پی چیئرمین نے کہا پانچ دن میں استعفی نہ دیا تو اسلام آباد پہنچ کرعدم اعتماد سے گھربھیجیں گے، عوام حکومت کے ساتھ نہیں، وقت آگیا کہ پارلیمان کا بھی اعتماد اٹھ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیار ہے، یہ ہماری کامیابی ہے کہ ساری اپوزیشن ایک پیج پرآچکی ہے