دنیا بھر میں ہزارو ں مقامات پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب ہونگی۔
عالمی سفیر امن سیمینار منعقد ہونگے اور سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹے جائیں گے۔
راولپنڈی سمیت شمالی پنجاب بھر میں سینکڑوں مقامات پر سالگرہ تقریبات منعقد ہونگی،تقریبات پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔
اسلام أباد( )18 فروری2022 ء
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹربرائے شمالی پنجاب غلام علی خان کے مطابق قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 71 واں یوم پیدائش آج دنیا بھر میں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔اس موقع پر دنیا بھر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد ہونگی۔ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی، علمی،تعلیمی،سیاسی،سماجی اور تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ”عالمی سفیر امن سیمینار“منعقد ہونگے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔دنیا بھر کی طرح شمالی پنجاب میں سینکڑوں مقامات پر سالگرہ تقریبات منعقد ہونگی