کراچی میں اومی کرون جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا،کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ہو چکا
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا ہے۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کا اومی کرون ویرئینٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔
حکام کے مطابق کراچی میں اومی کرون ویرینٹ سےکورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہو چکی ہے جبکہ کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح محض 40 فیصد ہے جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ اومی کرون کی علامات پچھلے ویرینٹ (ڈیلٹا) جیسی ہیں،مشتبہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ٹیسٹنگ کے بعد مزید کیسز سامنے آنے کا امکان ہے