امریکا نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

کابل کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد امریکا نے افغانستان میں افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغان فوج کی ناکامی ہماری توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی، جس افغان فوج کوگزشتہ 20 برس سے تربیت دی، اسلحے سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگاسکا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے ذمے دار اور جوابدہ افغانستان میں طاقت اور اختیارات رکھنے والے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی فتح اور امریکی بدترین شکست پر سابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن سے استعفی مانگ لیا۔
‏طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر عوام کے کو روکنے کے لیے امریکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کر دی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں