راہنما عوامی تحریک سلطان الدین شاہوانی کا قتل ‍‍قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

راہنما عوامی تحریک سلطان الدین شاہوانی کا قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خرم نوازگنڈاپور
ملک میں انصاف کا نظام،قانون کی حکمرانی اور امن کا قیام حکومت وقت کی پہلی ترجیح ہونی چاھیے،پاکستان عوامی تحریک

اسلام آباد( ) 18اگست 2021ء
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور،صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق،جنرل سیکرٹری سردار صابر خان،ترجمان شمالی پنجاب غلام علی خان،نائب صدور ملک طاہر جاوید،ملک توقیر اعوان ،سیکرٹری کوآرڈینیشن عمر دراز خان نے عوامی تحریک بلوچستان کے صدر سلطان الدین شاہوانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،رہنماوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے صوبائی حکومت فوری اقدامات کرے،خرم نواز گنڈا پورنے کہا کہ عوام کے جان و مال اور سیاسی قائدین کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جسے پورا کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا پچھلے سات سال سے سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے لئے دردر کے دھکے کھا رہے ہیں ،مگر انصاف کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ،دن دیہاڑے سیاسی قائدین اور عام عوام کا قتل ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے اور ان کا امتحان بھی ،بلوچستان جیسے صوبے میں انصاف کا نظام،قانون کی حکمرانی اور امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاھیے،

اپنا تبصرہ بھیجیں