نومنتخب صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور 28 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، بطور صدر ریاست حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں بطور صدر اپنے فرائض دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دوں گا۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ اب پوری دنیا سمجھ چکی ہے کہ بھارت ڈیڈھ کروڑ کشمیری عوام کی آواز ظلم سے دبانا چاہتا ہے مگر میں انکو یقین دلاتا ہوں کہ اب آزادی کے بیس کمپ سے آواز اٹھے گی، بھارت کبھی بھی کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔
بعدازاں آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پولیس کے دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا