بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے پوری دنیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کی معترف ہے: ڈاکٹر لیف ہٹلینڈ

بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے پوری دنیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کی معترف ہے: ڈاکٹر لیف ہٹلینڈ

ڈاکٹر ہیٹلینڈ کا وفد کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن کا دورہ، وفد میں ڈاکٹر ریورنڈ مارکس فدا، ریورنڈ رابرٹ، ڈاکٹر ریورنڈ میتھیو شامل تھے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ڈاکٹر لیف کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام مخلوقات کے لئے باعث محبت و شفقت ہیں اسلام دینِ امن و سلامتی ہے، منہاج القرآن نے بین المذہب رواداری کے فروغ کے لئے قابلِ قدر علمی خدمات انجام دی ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے دنیا بھر میں لیکچرز دئے اور اسلامک سنٹرز اور امن کے مراکز قائم کئے اور اسلام کا امن و محبت کا پیغام انسانیت تک پہنچایا انھوں نے کہا کہ اسلام میں تنگی اور تنگ نظری نہیں ہے اسلام عیسائی اور یہودی المذاہب سے شادی کرنے کی اجازت دیتا۔

اس موقع پر Dr.Leif Hetland (Chairman GLOBAL MISSION AWARENESS) کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لیکچرز اور ان کی شخصیت میرے لئے امن اور انسانیت سے محبت کے مشن پر کام کرنے کے حوالے سے جذبہ محرک ہے۔ پندرہ سال کے بعد دوبارہ منہاج القرآن میں آیا ہوں، منہاج القرآن دنیا بھر میں امن اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، آج ایسے ہی بین الاقوامی بھائی چارہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، میں بلوچستان، پشاور سمیت پاکستان کے ہر شہر میں گیا ہوں، مجھے کہیں بھی کوئی خوف محسوس نہیں ہوا، مجھے ہر جگہ ایک عزت و احترام ملا، آسمانی کتب میں محبت اور امن کی تعلیمات ہیں، امن اور رواداری کے فروغ کیلئے کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، محبت کا دوسرا نام انصاف ہے جہاں محبت اور برداشت ہوگی وہاں انصاف ہوگا، انصاف امن و استحکام کی ضمانت ہے، میں مکالمہ پر یقین رکھتا ہوں اور انسانوں سے محبت کرنا میرا نصاب ہے محبت پر یقین ہونے کی وجہ سے میں بے بے خوف اور پراعتماد ہوں، انھوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرتپاک استقبال پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا اور تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
معزز مہمانوں نے کرسمس کا کیک کاٹا، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے نئے دفتر کا افتتاح کیا، مرکز کے مختلف دفاتر اور گوشۂ درود کا دورہ بھی کیا۔
دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل رضا کو پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پرجی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا، شہزاد رسول، حفیظ الرحمن، اورنگزیب خان، علامہ سید آصف حسین، علامہ عاصم مخدوم، علامہ زبیر عابد، علامہ قاسم علی قاسمی، علامہ حسین گولڑوی اور علامہ سید اشتیاق حسین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں