پولیس کا کوئی ثانی نہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے بدعنوان ترین اداروں کی فہرست شائع کردی

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بدعنوان اور کرپٹ ترین اداروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پولیس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دیگر اداروں میں بھی لوٹ مار ہو رہی ہے لیکن پولیس کا کوئی ثانی نہیں
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے بدعنوان ترین اداروں کی فہرست شائع کردی۔ جس میں پولیس سرِ فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر عدلیہ جبکہ تیسرے پر ٹینڈر اور ٹھیکے داری (کنٹریکٹنگ) کا شعبہ ہے۔کرپشن کے خلاف سرگرمِ عمل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا چوتھا بدعنوان ترین ادارہ صحت، پانچواں لینڈ ایڈمنسٹریشن جبکہ چھٹا بلدیات ہے۔ ساتویں نمبر پر تعلیم، آٹھویں پر ٹیکسیشن جبکہ نویں پر این جی اوز کرپٹ ترین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں