پاکستان تحریک انصاف کا 4 شہروں کے میئرز کی نشستوں پر ایک بھی امیدوار نہ جیت سکا رپورٹ

بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخواہ2021 گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ٹوٹل 65 نشستیں تھی جن میں خاص بات 5 میئر کی نشستیں جن میں پشاور؛ مردان؛ کوہاٹ؛ بنوں؛ ڈیرہ اسماعیل خان؛ میں میئر کی نشستیں تھی؛ خیال رہے کہ کل کے خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو کئی مقامات پر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان میں خاص بات پاکستان تحریک انصاف کا 4 شہروں کے میئرز کی نشستوں پر ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا 4 شہروں کے میئرز کی نشستوں پر جمیعت علماء اسلام کے تین امیدوار کامیاب جبکہ ایک نشست پر اے این پی کا امیدوار کامیاب جن میں(1) پشاور میئر جمیعت علماء اسلام کے زبیر علی کامیاب(2) بنوں میئر جمعیت علماء اسلام کے عرفان اللہ دورانی کامیاب (3) کوہاٹ میئر جمیعت علماء اسلام کے شیر زمان کامیاب (4) مردان میئر عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار کامیابایک میئر کا الیکشن ابھی رہ گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان کا جس کا الیکشن این پی کے امیدوار کی ہلاکت کے بعد ملتوی ہوامیئر کی پانچ نشستوں میں سے چار اضلاع میں میئر انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی ان چار میں سے ایک بھی نشست نہیں جیت سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں