اسلام آباد: صدر پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر اور سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنی ہائش گاہ پر ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی یو کے انجیلا رائنر اور لارڈ واجد خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا،جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،شرکاء میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سر دار عبد القیوم نیازی،وفاقی وزیر علی ذیدی،وزیر مملکت فرخ حبیب،وزیر مملکت علی محمدخان ،سنیٹر عبد القادر،سنیٹر فوزیہ ارشد،سنیٹر زرقاء تیمور،سینئٹر مصطفی نواز کھوکھر،ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،مرکزی رہنماء پی ٹی آئی ارشد داد،وزراء حکومت آذاد کشمیر خواجہ فاروق احمد،علی شان سونی، ممبر اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری محترمہ امتیاز نسیم،سابق وزیر آذاد حکومت سردار مصطفی خان،ممبر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت رفعت شاہین،ممبر وزیر اعظم ٹاسک فورس عاطف خان،
سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار یاسر الیاس،ماہر قانون احمد رضا قصوری،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد،ایڈمرل احمد تسنیم،جنرل ر توفیق رفیق،
چیئر مین معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،ممبران گورننگ باڈی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار مرتضی علی احمد، سردارقاضی اسرائیل، سکندر بیگ،عامر نذیر، مرکزی سیکرٹری فنانس سردار ذوالفقار عباسی، مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سردار عتیق سدوزئی،سردار طاہر اقبال خان، ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری PTI سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نیلم راجہ الیاس خان کرنل ر شیراز،سابق چیئر مین آر ڈی اے عارف عباسی،ڈی آئی جی ریٹائرڈ ڈار علی خان،صدر پی ٹی آئی اسلام آباد فرید رحمان،سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم، سیدثمر عباس، چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر عامر محبوب،چیف ایڈیٹر کشمیر لنک سید اکرم شاہ،چیف ایڈیٹر صدائے چنار چوہدری امجد،چیف ایڈیٹر پار لیمنٹ ٹائمز چوہدری جاوید اقبال،مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سردار افتخار رشید چغتائی،ترجمان سردار تنویر الیاس خان راجہ امتیاز طاہر، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔