کوٹلی:انجمن تاجراں رولی کراس نے انجمن تحفظ حقوق عامہ کے تعاون سے رولی کراس کی پختگی،فوجی فاٶنڈیشن سکول کی منتقلی،چونگی کی منتقلی،قبرستان کی دیوارپیچھے ہٹانے،سسٹم کو بہتربنانے کے لئے سڑک پر ٹائر جلاکر بندکردی تھی،
کوٹلی:عوام کی کافی تعداد نے جمع ھوکر انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی کی،(3) گھنٹے کے احتجاج کے بعد SDM نعیم اخترچوھدری موقع پر پہنچے،
کوٹلی:مطالبات کودرست تسلیم کرتے ہوئے سڑک کی پختگی کے لئے (3) لاکھ روپے کی گرانٹ کا ٹھیکہ معشوق بٹ کو موقع پر ہی دے دیا،
کوٹلی:چندایام میں چونگی،جبکہ نئے سیشن میں یکم مارچ2022 سے فوجی فاٶنڈیش سکول منتقلی کے لئے سکول کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیاگیا،
کوٹلی:مطالبات تسلیم ہونے پر احتجاجیوں نے رکاوٹیں ھٹاکر سڑک کھول دی،