۔اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا، اس موقع پر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر بھی موجود
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
لاہور (28دسمبر2021) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اخترکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
اس موقع پر راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، قاضی شفیق اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔