جی ایٹ ون جے سالک کالونی کے رہائشی اسلام آباد پولیس اہلکار میں منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ پہ سراپائے احتجاج

اسلام آباد (زی این این )جی ایٹ ون جے سالک کالونی کے رہائشیوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر داخلہ شیخ رشید، اور آ ئی جی اسلام آباد احسن یونس سے اپیل کی ہے کہ ڈ ی آئی جی آ پر یشن کا آپریٹر اس کاساتھی جو بد نام زمانہ منشیات فروش ہے جس کا نام اللہ رحم ہے اس کی سی ڈی آر نکال کرچیک کی جائے انتظار نامی پولیس اہلکار ڈی آ ئی جی آ پر یشن کا آپریٹر بد نام زمانہ منشیات فروش اللہ رحم کا رفیق خاص ہے اہلکار انتظار اور اللہ رحم کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ایسی کالی بھیڑوں کا محکمہ پولیس سے پاک کیا جائے جو محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں نوجان نسل کو بچایا جائے ہمیں تحفظ فرا ہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جی ایٹ ون جے سالک کالونی کے رہائشیوں آصف مسیح،عامر مسیح،شان مسیح،وکی مسیح،رفاقت،عمران مسیح،نیاز مسیح،ریاض مسیح،کاشف مسیح،طارق مسیح،انور مسیح،عادل مسیح،کامران مسیح،عدیل مسیح،عارف مسیح،خرم مسیح،بلاول مسیح،ہارون مسیح،وقاص مسیح،انور مسیح نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار انتظار اس کی فل سپورٹ کرتاہے اس کے گھر جے سالک کالونی بھی اس کے ساتھ آ تا ہے اور اللّٰہ رحم اس کو لڑکیاں بھی پیش کرتا ہے اس کے ساتھ گاڑی میں بھی گھومتا ہے اس کی شراب ک سپلائی سارے اسلام آباد میں کرواتا ہے اور اسلام آباد کے سارے تھانوں میں اس کی سفارش بھی کرتاہے وفاقی دارالحکومت کے تھانوں کی پولیس اس بات کی خود گواہ ہے اسلام آباد پولیس کا قبلہ درست کیا جائے انتظار نامی پولیس اہلکار منشیات فروشوں کا محافظ اورسرپرستی کرنے والے اور رشوت خور نالائق کو محکمہ پولیس سے بر طرف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں