نئے سال میں نئی گاڑیوں میں ائیر بیگز کا ہونا لازم قرار
اسلام آباد ( زی این این) ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد نے شہریوں کے سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ایڈوائزری جاری کردی گی جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روٹ مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے گاڑیوں کو سفر شروع کرنے والی جگہ سے آخری اسٹاپ تک اپنا روٹ مکمل کرنا ہوگا اس سلسلے میں ٹریفک پولیس مکمل تعاون کرے گی سواریوں سے اضافی چارجنگ بھی ممنوع ہوگی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک سروس کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی حالت بھی بالکل صحیح ہونی چاہیے جبکہ اس سلسلے میں پرائیویٹ گاڑیوں کو کمرشل طور پر چلانے کے سلسلے میں کاروائی ہوگی پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں فرنٹ کی سیٹیں خواتین کے لیے مختص ہوگی جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گانوں اور میوزیک پر پابندی ہوگی سفر کے دوران مسافروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا جبکہ ایس او پیز کی مکمل پاسداری بھی کی جائے گی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ٹریفک پولیس سے لازمی ٹریننگ حاصل کرنا ہوگی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کرایہ نامہ کو نمایاں جگہ آویزاں کرنا ہوگا تمام ٹرانسپورٹرز اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ہدایت نامے پر مکمل عمل داری کو یقینی بنائیں