بروز منگل 4 جنوری
1- فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی 31 کروڑ کے فنڈز کا حساب نہیں دے سکی پی ٹی آئی کو 2008 سے 13 تک ایک ارب 64 کروڑ سے زاہد کے فنڈز ملے بینکوں میں 75 میں سے 12 اکاؤنٹس دکھائے 63 چھپائے گئے آڈٹ رپورٹ پر تاریخ درج نہ رسیدیں اکاؤنٹس سے مطابقت رکھتی ہیں الیکشن کمیشن میں پیش رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی شامل ۔ رپورٹ
2- پی ٹی آئی کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کے ٹھوس ثبوت نہیں ملے اسکروٹنی کمیٹی نے درخواست گزار اور ایک ویب سائٹ سے معلومات لیں ممنوعہ فارن فنڈنگ کی تفصیلات درخواست گزار اور پی ٹی آئی نے نہیں دیا درخواست گزار کے فراہم کردہ شواہد کو عدالت میں ثابت نہیں کیا جاسکتا اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے بڑے دعوے کو مسترد کردیا
3- الیکشن کمیشن تینوں بڑی جماعتوں کے کیسز ایک ساتھ سنے الیکشن کمیشن کی فائنڈنگ میں پی ٹی آئی پھر سر خرو ہوئی ۔ فواد چودھری
ن لیگ کے 9 بینک اکاؤنٹس اسکروٹنی کے دوران سامنے آئے پیپلزپارٹی نے 11 اکاؤنٹس چھپائے 35 کروڑ کا ریکارڈ موجود نہیں ۔ فرخ حبیب
4- تحریک انصاف کی چوری اسٹیٹ بینک کے ذریعے پکڑی گئی عمران خان کا ایمانداری کا میک اپ فارن فنڈنگ کیس نے اتار دیا عمران خان کی آمدن میں ایک ہزار فیصد اضافہ کیسے ہوا مسٹر کلین ہیں تو توشہ خانہ کی تفصیلات کیوں نہیں جمع کراتے؟ احسن اقبال
5- پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں بتاہی نہیں سکتی کن لوگوں کے چیک ہیں اسپتال کے لئے پیسے مانگ کر چیک پی ٹی آئی کے بنائے جاتے ہیں کارخیر میں اگر ایمانداری نہیں دکھا سکتے تو کس چیز میں دکھائیں گے ۔۔ شازیہ مری
6- خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس وزیراعظم سے جواب طلب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کاروائی آگے بڑھانے سے روک دیا فیصلہ 2 ماہ میں ہوجانا چاہیے تھا التواء کا ذمہ دار کون ہے ۔جسٹس اطہر من اللہ
کیس میں دونوں جانب سے التواء کرایا گیا ۔ خواجہ آصف وکیل
7- منی بجٹ سینیٹ میں پیش اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا اپوزیشن کے ارکان نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران نعرے بھی لگائے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی حکومت نے اتنا برا حال کردیا شاہد پھر آئی ایم ایف میں جانا پڑے۔ شیری رحمٰن
8- فیول ایڈجسٹمنٹ، کراچی میں بجلی ایک روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی جنوری کے بلوں میں صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ کا بوجھ پڑے گا
9- ملک میں کورونا وائرس اومیکرون کا پھیلاؤ بڑھنے لگا اسلام آباد میں مزید 14 ،راولپنڈی میں 4 افراد میں اومیکرون کی تصدیق کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، شرح 9 فیصد تک جا پہنچی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا شاہد خاقان کے بیٹے عبد اللہ خاقان بھی کورونا بھی مبتلاء
10- سپریم کورٹ نے مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کردی زمینوں پر قبضے پر مذہب کا استعمال ہو رہا ہے اسلام اجازت نہیں دیتا اتنا ریلیف دے رہے ہیں سندھ حکومت چاہیے تو مسجد کے لئے متبادل جگہ دے سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے 3 ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی