دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران عائد پابندیوں پر نرمی لائی جارہی ہے امریکہ ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ماسک پہننے کی پابندی اٹھا لی گئی ۔

آج کی 10 اہم خبریں

خبرنامہ 5 جنوری 2022

– نوازشریف سے ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں ڈیل کے موضوع پر جتنی کم بحث کی جائے ملک کے لئے بہتر ہے جو ڈیل کی بات کرتا ہے اسی سے پوچھیں محرکات کیا ہیں شواہد کیا ہیں پروگرامز میں کہا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ نے یہ کردیا وہ کردیا سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر 2

-جنرل صاحب نے واضح کردیا لوگ خود ہی ڈیل کی باتیں کررہے تھے پاکستان میں اس طرح کی باتیں کرنے کا رواج ہے سیاست پاؤں پر کھڑے ہوکر نہیں کرنی تو افواہوں سے ہی ہوتی ہے زرداری اور نوازشریف سیاست کی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں ۔ فواد چودھری

3- وزیراعظم کا پی ٹی آئی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا مطالبہ بھی کردیا پی ٹی آئی واحد جماعت جو سیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے قوم حقیقی سیاسی فنڈ ریزنگ، مفادات اور بھتہ خوری کا فرق دیکھے گی۔ عمران خان

4- ن لیگ کا فنڈنگ کیس کی رپورٹ پر عمران خان کے استعفے کا مطالبہ عمران خان تیاری رکھیں حساب کتاب کا وقت آن پہنچا آپ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں ۔۔مریم صفدر 5

– الیکشن کمیشن رپورٹ سے عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا کرپشن کرکے ملک کو لوٹا گیا حساب دینے کا وقت آچکا بلاول نے ذولفقار بھٹو کے یوم پیدائش پر پارٹی اجلاس کی صدارت کی

6- کس نے کتنے اکاؤنٹ چھپائے سب بتانا ہوگا کچی گولیوں کی سیاست نہیں کرتے مسلم لیگ ن اتحادی ہے اس کی کسی ڈیل کا علم نہیں کسی کو ٹوہ میں نہیں رہنا چاہئے مریم کی مبینہ آڈیو لیک پر مولانا فضل الرحمان کا جواب 7

– تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں 31 کروڑ کا حساب دینے کو تیار جن بینک اکاؤنٹس کا ذکر ہوا ان میں سے بیشتر ہمارے نہیں اکبر ایس بابر کو ایزی لوڈ کرنے والوں نے اپنا پیسہ ضائع کردیا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بیرون ملک کمپنیاں ہیں ۔۔فرخ حبیب 8

– افغان بارڈر پر باڑ اکھاڑنے کا واقعہ اتنا بڑا نہیں معمولی ہے افغان طالبان سے بات چیت میں باڑ کا معاملہ شامل ہے افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب 94 فیصد، ایران کی سرحد پر 71 فیصد مکمل پاک افواج چیلنجر سے آگاہ ،کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوگیا فیٹف کے تمام اہداف مکمل کرلئے جلد گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

9- بھارت کشمیر کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے بھارت نے وادی نیلم میں ایک اور جعلی مقابلہ کیا دنیا میں مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی ہے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے یہ عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہوں گے ۔۔میجر جنرل بابر افتخار

10- خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کاپاک فوج کی خدمات لینےکافیصلہ بلدیاتی انتخابات کےدوران پولیس کےساتھ پاک فوج تعینات ہوگی صوبائی حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہوئی الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں