وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مری میں طویل بریفنگز اور مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے
▪ مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے
▪ مری میں فوری طور پر SP اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو تعینات کیا جائے گا
▪ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت/کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا▪
ریسکیو 1122 کے عملے کو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائے گا
▪ مری میں 2 نئے تھانے بنائے جائیں گے▪ سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازےبنائےجائیں گے
▪ پارکنگ پلازوں سے سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائےگی
▪ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی▪ نیا ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ترتیب دیا جائے گا
▪ مری کےعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ▪ برفباری کے دوران اپنائے جانے والے SOPs کا ازسر نو جائزہ لے کر سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا
تبصرہ : ضلع بنانے سے اگر خامیاں دور کی جا سکتی ہیں تو تمام تحصیلوں کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے کیوں وہاں بھی انسان بستے ہیں ۔