منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کارکنان فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے کی خدمت کررہے ہیں۔
سانحہ مری میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کارکنان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں: صدر منہاج القرآن
لاہور (10جنوری 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مری سانحہ کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مری کے ذمہ داران و کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں انسانیت کی مدد حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے جس کا اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے افسوس ناک سانحات سے بچنے کے لئے ٹھوس اور بروقت انتظامات کیے جائیں۔ یہ قیمتی انسانی جانوں کا معاملہ ہے روایتی الرٹ اور بیانات کی بجائے مکمل اور فل پروف انتظامات کرنا ہوں گے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران و کارکنان فلاحی کاموں میں حصہ لے کر معاشرے کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں۔