مری : 22سے زائد اموات پر دلی دکھ اور افسوس ہوا، خرم نواز گنڈاپور

انتظامیہ کی نااہلی،بد انتظامی، عدم توجہ کے باعث 22 قیمتی جانیں چلی گئیں، شہباز شریف سانحہ مری پر سیاست نہ کریں،

آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،

مری کو ضلع کا درجہ دینے کے اعلان پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے
اسلام آباد(زی این این ) 10جنوری 2022ء
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ھے کہ مری میں طوفانی برفباری کے باعث برف میں پھنس جانے سے 22 اموات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دلی رنج اور افسوس کااظہار کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کے لئے دعا کی،انہوں نے کہا کہ مری کی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت، لا پرواہی بد انتظامی، نا اہلی اور عدم توجہی کے باعث 22قیمتی جانیں چلی گئیں،وہ گزشتہ روز صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق، آرگنائزر ملک طاہر جاوید،سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، جس کے ذمہ دار افسران کو کٹہرے میں لایا جائے،انہوں نے مری کو ضلع کلا درجہ دینے پر رد عمہل دیتے ہوئے کہا کہ اس کو صرف اعلان تک نہین رہنا چاھئے،بلکہ اس کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے سے الرٹ جاری کر نے کے باوجود کوئی مناسب انتظام بھی نہ کیا گیا اور سیاحوں کی مری آمد کے حوالے سے بھی کوئی لائحہ عمل ترتیب نہ دینا ضلعی اور مری کی لوکل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ سارا نقصان ہو جانے کے بعد وزیر اعلی کا دورہ صرف رسمی کاروائی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ ہر آفت کے بعد ایکشن لیتی ہے،انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ رونما ھونے کے بعد ایکشن لینا ہمارے حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ھے،45000 گاڑیوں کی گنجائش کے باوجود ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کو داخل ھونے کی اجازت کیوں دی گئی،خرم نواز گنڈٖاپور نے کہا کہ شہباز شریف سانحہ مری پر سیاست نہ کریں،گزشتہ چار دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والوں نے مری سمیت پورے ملک کو پسماندہ رکھا،سانحہ مری پر مگر مچھ کے أنسو بہانے والے سانحہ ماڈل ٹاون کا حساب دینے کے لیے تیار ھو جائیں،منہاج ویلفیر فاونڈیشن مری کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفئیر کے رضاکاروں کی خدمات قابل ستائش ہیں، بر وقت امدادی کام شروع کرنے پر منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
شعبہ نشرو اشاعت
03365908882

اپنا تبصرہ بھیجیں