آج کی ایم ترین خبریں
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعامسترد کردی۔تحریری حکمنامہ میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ کچھ بھی خفیہ ہے نہ ہوگا۔پی پی ن لیگ کے خلاف قائم سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے عوام کو نیا پاکستان عذاب سے نجات دلائیں، پارلیمنٹ، حکومت اور عدلیہ کے ہاتھ باندھے جاچکے ہیں، اسٹیٹ بینک کا بل اور ضمنی بجٹ معاشی خود مختاری و سلامتی پر حملہ ہیں، ہمارے ڈیفنس کے بجٹ کو پوری دنیا دیکھ سکے گی
فیصل آباد: بریک فیل ہونے کے باعث بس نے شہریوں کو کچل دیا
بس کی زد میں آکر 2 راہگیرجاں بحق، متعددزخمی
حادثہ جڑانوالہ روڈ پر پیش آیا، ریسکیوحکام
وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی پر 20 ارب روپے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دیدی جن سے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے
معاون خصوصی شہبازگل کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل
زرداری ٹولے کا فوکس ملکی معیشت نہیں بلاول ہاؤس کی معیشت ہے، شہبازگل
سندھ کے ڈاکو پروپیگنڈا کے بجائے عوام کو ان کا حق دیں، شہبازگل
احتجاج کی دھمکی عوام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے ہے، شہبازگل
یہ گیدڑ بھبکیاں 3سال سے سن رہے ہیں، ان تلوں میں تیل نہیں، شہبازگل
چور لٹیروں کیساتھ عوام نہ پہلے کھڑے تھے نہ آگے ہوں گے، شہبازگل
عوام کی واحد امید وزیراعظم عمران خان ہیں، شہبازگل
اسلام آباد، اسپیکر اسدقیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس
اپوزیشن کے 32 اور حکومت کے صرف 9 ارکان ایوان میں موجود
جن ممبران نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے ان کی رکنیت معطل ہے، اسدقیصر
جب تک ممبران اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کراتے ان کی ممبر شپ معطل رہے گی ،اسدقیصر
معطل ممبران اپنے سالانہ گوشوارے جلد جمع کرائیں تاکہ ان کی ممبر شپ بحال ہوسکے، سپیکر اسد قیصر
معطل ارکان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنے پر سخت پابندی لگ گئی
اسپیکر نے معطل ارکان کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ کے تمام انٹری پوائنٹس پر رکھوادی
پارلیمنٹ بلڈنگ کے مرکزی دروازوں پر بھی سیکیورٹی عملے کے پاس فہرستیں رکھوادی گئیں
اسپیکر قومی اسمبلی نے معطل ارکان کو ایوان میں نہ آنے کی بھی ہدایات کردی
اسٹیٹ بینک کے بل کو سینیٹ سے جلد پاس کرالیں گے، فوادچودھری
کابینہ اجلا س میں اومی کرون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،فوادچودھری
اومی کرون کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، وزیر اطلاعات
کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہو رہے ہیں، وزیر اطلاعات
اسکولوں کے بچے کورونا کی نئی قسم امی کرون سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، فواد چودھری
کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 2بلین ڈالرکی ویکسین شامل ہے،فواد چودھری
عالمی مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہے، فوادچودھری
کابینہ کو بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، فواد چودھری
مافیاز کے خلاف لڑنا مشکل ہے، وفاقی وزیرفوادچودھری
کابینہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ، وزیر اطلاعات