دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران عائد پابندیوں پر نرمی لائی جارہی ہے امریکہ ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ماسک پہننے کی پابندی اٹھا لی گئی ۔

کورونا وائرس سکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبریں(ایف آئی اے) ان ایکشن

کورونا وائرس سکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

ٹویٹر اکاؤنٹ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہیش ٹیگ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پرائمری سکولوں کی بندش سے متعلق خبریں ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے حکم تک پاکستان میں تمام پرائمری سکول بند رہیں گے،

یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا گیا، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری سکولوں کی بندش سے متعلق ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے، جعلی خبر شیئر کرنے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں