دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران عائد پابندیوں پر نرمی لائی جارہی ہے امریکہ ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ماسک پہننے کی پابندی اٹھا لی گئی ۔

راولپنڈی نیو ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی،منظم و متحرک گینگ گرفتار

راولپنڈی نیو ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی،رابری معہ قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث06رکنی منظم و متحرک گینگ گرفتار

، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ زاہد جبکہ ساتھی ملزمان

میں باشی، شاہد، آصف،مناظر اور علی شامل ہیں، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد، ملزمان زاہد اور باشی نے 11 جنوری کو رابری کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکردو کے رہائشی سجاد حسین کو قتل کر دیا تھا،گینگ کے ملزمان نے 05روز قبل ملک شاپ پر واردات کے دوران بھی شہری کو زخمی کیا تھا، گینگ کے ملزمان نے 03روز قبل گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینا تھا، وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ساجد کیانی نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی زیرنگرانی اے ایس پی نیوٹاون ماہم خان، ایس ایچ او نیو ٹاؤن مرزا جاوید اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ایک ہفتہ میں ٹریس کر کے گرفتار کیا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او ساجد کیانی ترجمان راولپنڈی پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں