حکام نے جمعرات کو بتایا کہ لاہور کے علاقے انارکلی میں پان منڈی میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ لاہور پولیس کے ترجمان رانا عارف نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بم ایک موٹر سائیکل میں “پلانٹ” کیا گیا تھا لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔