صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے اسلام آباد میں 24فروری بروز جمعرات کو کشمیر ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان گزشتہ دنوں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں اور بعد ازاں آزادکشمیر کی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
یہ ریلی 24فروری بروز جمعرات دن 11بجے اسلام آباد پریس کلب سے شروع ہو گی جہاں سے یہ ریلی ڈی چوک تک جائے گی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے کشمیری زعماء خطاب کریں گے۔