وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

پیر نورالحق قادری نےوزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے اور اس دن عالمی یوم حجاب منانے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یوم خواتین پر عورت مارچ یا کسی بھی عنوان سے اسلامی شعائر، اقدار اور حجاب کا تمسخر اڑانے کی اجازت نہ دی جائے۔’عورت مارچ میں شامل کسی عورت کو مظلوم خواتین کی مدد کرتے نہیں دیکھا‘خط میں تجویز دی گئی ہے کہ دنیا کو حجاب ڈے پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم خواتین سے لباس کی وجہ سے کیے جانیوالے امتیازی سلوک کی طرف متوجہ کیا جائے جبکہ بین الاقوامی برادری سے بھارتی حکومت کے اس رویے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے۔وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عالمی یوم حجاب منانے سے متعلق لکھے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں