سزائے موت کا قیدی  18سال بعد رہائی کی خوشخبری سن کر خوشی سے مر گیا

تہران(نیوز ڈیسک) ایران میں 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں رحم کی اپیل منظور ہونے کا منتظر قیدی رہائی کی خوشخبری سُن کر دل کے دورے کے باعث ہلاک ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جیل میں زندگی اورموت کی کشمکش کے دوران 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں اسیر قیدی رہائی ملنے کی خوشی برداشت نہ کرسکا اور دل کے دورے کے باعث جان کی بازی ہار گیا

۔58

سالہ قیدی نے عدالت میں رحم کی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے بار بار مسترد کرنے کے بعد مقتول کے لواحقین نے منظور کرلی جس پر عدالت نے قیدی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔مسلسل 18 سال سے غیر یقینی صورت حال کے شکار قیدی کو جب رہائی کی خوشخبری ملی تو اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا اور فرط جذبات سے زار و قطار رونے لگا۔اسی دوران قیدی کے سینے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں